مظفرنگر: اترپردیش کے مظفرنگر کے کلکٹر دفتر کے باہر آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم کے کارکنان نے پری میٹرک اسکالرسپ کو بند کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج All India Muttahida Mahaz Protest Against Maulana Azad Scholarship Discontinue
آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم کے رہنماوں نے کہاکہ پری میٹرک اسکالر شپ کو بند کرکے اقلیتی طبقے کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے سماج ایک بڑا طبقہ اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو سکتا ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم کے کارکنان اور عہدیداروں نے ملک کے صدر کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ پری میٹرک اسکالرشپ کو بند کرنا مرکزی حکومت کا انتہائی افسوسناک قدم ہے
مرکزی حکومت نے مولانا آزاد اسکالر شپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے معاشی طور پر کمزور طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لیے شروع کی گئی تھی، جسکو بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک اسکالرشپ اور سول سروس کی تیاری کرنے والے اقلیتی امیدواروں کے لیے نئی اڑان اسکیم کو ختم کرنے کے بعد حکومت کا یہ تیسرا بڑا فیصلہ ہے، جس کی چوٹ براہ راست اقلیتی طبقات کے طلبہ پر پڑےگی جو کے مالی حالت اور غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔