اردو

urdu

By

Published : Dec 8, 2020, 10:14 PM IST

ETV Bharat / state

رامپور: کسانوں کی حمایت میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن پیش پیش

زرعی قوانین کے خلاف جمیعت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند کے بعد اب آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے بھی کسانوں کی حمایت کی ہے۔

Breaking News

زرعی قوانین کے خلاف مسلم تنظیمیں مسلسل کسانوں کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں، جمیعت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند کے بعد اب آل انڈیا مسلم فیڈریشن بھی کسانوں کی حمایت کی ہے۔

رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ملک کے کسانوں کی اس مشکل گھڑی میں ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دارالحکومت دہلی سمیت تمام اضلاع میں کسان اس قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن کئی ادوار کی بات چیت کے باوجود بھی حکومت کسانوں کو اب تک مطمئین کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ویڈیو

کسان زرعی قوانین کو رد کرنے سے کم میں راضی نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شدید سردی کے باوجود بھی کسان اپنی خواتین اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ارجن ایوارڈ یافتہ شوکیندر بھی کسان کی حمایت میں

کاشتکاروں کے اس مصیبت کو دیکھتے ہوئے اور ان کے مطالبات کو درست مانتے ہوئے مسلم تنظیمیں لگاتار کسانوں کی حمایت کر رہی ہے اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی بھی پیش کش کر رہی ہے۔

جمیعت علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کے بعد اب مسلم مسائل کے حل کے لئے سرگرم رہنے والی تنظیم آل انڈیا مسلم فیڈریشن بھی کسانوں کی حمایت میں میدان میں اتر چکی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details