کانپور: آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اختر حسین اختر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کی سالمیت کے لئے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں ۔فرقہ پرستی اور نفرت کو کم کرنے کے لئے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوکر پورا تعاون دے۔آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سیکریٹری اختر حسین اختر کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا ایجنڈا زعفرانی قوتوں کے نفرت اور تشدد پھیلانے والے ایجنڈے کے خلاف ملک کی سالمیت اور ملک کی عوام کو متحد کرنے کا ایجنڈا ہے۔ اس لئے اس ایجنڈے پر بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرنا اس میں شامل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نفرت کے خلاف متحد ہو کر مظاہرہ کرنا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ All India Momin Conference Supports Bharat Jodu Yatra
All India Momin Conference on Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کو آل انڈیا مومن کانفرنس کی حمایت
آل انڈیا مومن کانفرنس نے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرتے ہوئے عوام سے اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ All India Momin Conference Supports Bharat Jodu Yatra
اختر حسین اختر کا کہنا ہے کہ ملک میں زعفرانی قوت ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے لیے جس طرح سے نفرت پھیلا رہی ہیں اس کے خلاف بھارت جوڑو یاترا ملک کی سالمیت اور اتحاد کو قائم کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔پڑوسی ملک نیپال نے بھی نیپال کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اپنے ایجنڈے سے واپس ہوگیا، اسنے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی لیکن بھارت میں 2014 سے اس ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جسے بھارت چھوڑو یاترا میں شامل ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کرکے ملک کو بچایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں متعدد فلم اداکار، کھلاڑی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنما شریک ہورہے ہیں، وہیں آل انڈیا مومن کانفرنس نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت جوڑو یاترا میں ضرور بہ ضرور شرکت کی۔ All India Momin Conference Supports Bharat Jodu Yatra
یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سے جذباتی طور پر منسلک، اکھلیش