اردو

urdu

ETV Bharat / state

علمائے دین ایسے نکاح کو نہ پڑھائیں جس میں جہیز شامل ہو: اختر حسین

آل انڈیا مومن کانفرنس لمبے وقت سے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، تنظیم کے مطابق سماج میں جہیز کی لعنت کی وجہ سے تمام خرابیاں اور برائیاں پیدا ہو رہی ہیں، حسد اور حرص کی وجہ سے ازدواجی زندگی میں میں جھگڑے بڑھ رہے ہیں اور لالچ کی وجہ سے دوریاں بڑھ رہی ہیں، جس سے طلاق تک کی نوبت آ رہی ہے۔

علمائے دین ایسے نکاح کو نہ پڑھائیں جس میں جہیز شامل ہو: اختر حسین
علمائے دین ایسے نکاح کو نہ پڑھائیں جس میں جہیز شامل ہو: اختر حسین

By

Published : Mar 24, 2021, 8:19 PM IST

ان دنوں بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور جمعیت علمائے ہند جہیز کے خلاف مہم چلا رہی ہے، جہیز کے خلاف چل رہے اس مہم کا ساتھ دینے کے لئے آل انڈیا مومن کانفرنس نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے، علمائے دین اور قاضیان سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے نکاح کو نہ پڑھائیں جس نکاح میں جہیز شامل ہو۔

علمائے دین ایسے نکاح کو نہ پڑھائیں جس میں جہیز شامل ہو: اختر حسین

آل انڈیا مومن کانفرنس لمبے وقت سے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، تنظیم کو یہ لگتا ہے کہ سماج میں جہیز کی لعنت کی وجہ سے تمام خرابیاں اور برائیاں پیدا ہو رہی ہیں، حسد اور حرص کی وجہ سے ازدواجی زندگی میں میں جھگڑے بڑھ رہے ہیں اور لالچ کی وجہ سے دوریاں بڑھ رہی ہیں، جس سے طلاق تک کی نوبت آ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں اسلام کی روشنی میں علمائے کرام اور قاضیان شہر سے آل انڈیا مومن کانفرنس نے یہ گزارش کی ہے کہ وہ ایسے نکاح کو نہ پڑھائیں جس میں جہیز کی لعنت اور عریانیت نظر آتی ہو۔

آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اختر حسین نے مسلم پرسنل لا بورڈ اور جمیت علماء ہند کی جہاز کی لعنت کے خلاف جو مہم چل رہی ہے، اس کی حمایت کی ہے اور مہم کا ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسام میں اسمبلی انتخابات، چھتیس گڑھ کے رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر

واضح رہے کہ آل انڈیا مومن کانفرنس بنکر اور دستکاروں کے فلاح و بہبود کے لئے بھی لمبے وقت سے کام کر رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details