اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں مسلم مفاد کا کوئی ذکر نہیں کیا'

آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سکریٹری اختر حسین اختر نے بہار کے بنکر اور دستکار عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد ووٹ دیں۔ ان کہا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں مسلم مفاد کا کوئی بھی ذکر نہیں کیا ہے۔

All India Momin Conference appeals to the people of Bihar to vote for mahagathbandhan
'کسی پارٹی نے اپنے منشور میں مسلم مفاد کا کوئی ذکر نہیں کیا'

By

Published : Oct 23, 2020, 4:08 AM IST

آل انڈیا مومن کانفرنس اس بار بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو حمایت کرے گی۔ مومن کانفرنس کے جنرل سکریٹری اختر حسین اختر کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری نہیں بلکہ تیسرے درجے کا شہری بنانے کی کو شش ہو رہی ہے، اس لئے تمام مسلمان متحد ہوکر عظیم اتحاد کو ووٹ کریں۔

'کسی پارٹی نے اپنے منشور میں مسلم مفاد کا کوئی ذکر نہیں کیا'

اختر حسین اختر نے حیرانی ظاہر کی ہے کہ بنکر اور دست کاروں کے مفادات کے ساتھ ساتھ پسماندہ مسلمانوں کے لیے بھی اس بار کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے منشور میں ان کے مفاد کے لیے لئے کسی بھی اسکیم کا ذکر نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب جیتنے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں زور آزمائش کر رہی ہیں، اقتدار حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے اعلان اور وعدہ کر رہی ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس بار بہار اسمبلی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی کسی بھی اسکیم کا ذکر تک نہیں کیا ہے۔

مسلم قوم میں پسماندہ مسلمانوں خاص طور سے بنکر اور دستکاروں کے لئے کسی بھی طرح کی اسکیم کا اعلان کرنا تو دور ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بنکر اور دستکاروں کی تنظیم آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سکریٹری نے اعلان کیا ہے کہ تمام بنکر اور دستکار اور تمام مسلمان عظیم اتحاد کو ووٹ کریں اور مقامی طور پر اپنے مقامی مسائل کے لئے مقامی لیڈران سے بات کرکے اپنے مفاد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

مومن کانفرنس نے بنکر اور دستکاروں کے مسائل کے لئے کانگریس پارٹی کو کئی بار میمورنڈم بھیجا ہے اور اپنے مسائل کو حل کرانے کے لیے بات بھی کی ہے لیکن بہار انتخابات میں نہ تو کانگریس پارٹی نے اور نہ ہی دیگر سیاسی جماعتوں نے بنکر اور دستکاروں کے مسائل پر کسی بھی طرح کی ایک بھی اسکیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اختر حسین اختر کا کہنا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو تیسرے درجے کا شہری بنانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے بہار کے مسلمانوں کو اپنے مقامی مسائل اور صوبائی مسائل کو دیکھتے ہوئے اپنے لیڈران سے اس پر ایک رائے لے لینی چاہیئے کہ جب وہ انتخاب جیت کر آئیں گے تو ان کے لیے کیا کریں گے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details