لکھنؤ: اترپردیش کے لکھنؤ کے کیمیل روڈ بلا گنج میں آل انڈیا محمدی مشن اور کمپوٹر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ضرورتمند وں کے درمیان مفت کمپیوٹر کورس سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔All India Mohmmadi Mission Organise Free Computer Courses Certificates Distributes Ceremony For Needy Students
آل انڈیا محمدی مشن کے بانی اور قومی صدر صدر حضرت سید ایوب اشرف نے تقسیم سرٹیفیکیٹ تقریب کی سرپرستی کی جبکہ رکن اسمبلی ارمان خان نے صدارت انجام دی۔
رکن اسمبلی ارمان خان نے کہا کہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ سید محمد احمد میاں اور اسرار احمد نے بچوں کو کمپیوٹر کی مفت تعلیم دینے کا کارنامہ انجام دیا ہے، یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔ہم ایسے کاموں کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ نا صرف کھڑے ہیں بلکہ ہر ممکن کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سماج کے تمام طبقات اور خصوصاً مدارس کے طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم کی ضرورت ہے۔ ان لوگوں کی مفت کمپیوٹر کورسز کرانے کی سوچ سے سماج میں مثبت پیغام جائے گا۔مدرسوں کے بچے بھی جدید دور میں ہر میدان میں کامیابی کی پرچم بلند کریں گے ۔