لکھنؤ :اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ڈینگی،ملیریا اور وائرل بخار نے عوام کی معمول کی زندگی کو سخت متاثر کیا ہے ایسے میں نجی تنظیم اور فلاحی ادارے غریب بستیوں میں میڈیکل کیمپ کے ذریعے عوام کو راحت پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔All India Mohammedi Mission Organise Free Medical Camp In Lucknow
آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف کچھوچھوی کی سرپرستی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اس کا افتتاح مولانا ابوبکر شبلی نعمانی نے کیا جبکہ آل انڈیا محمد مشین یوتھ صدر محمد احمد میاں اور سرپرست سید بابر اشرف سمیت متعدد د معزز افراد موجود رہے۔
اس موقع پر پر مولانا ابو بکر شبلی نے کہا کہ عوامی خدمات انجام دینے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل کیمپ یا مفت میں ادویات تقسیم یا ضرورت مند طلبا کا تعلیمی میدان میں تعاون کر کے بہتر خدمت کی جاسکتی ہے۔ اس میڈیکل کیمپ میں بلاتفریق ملت و مذہب عوام نے میڈیکل چیک اپ کرایا ہے ہے اور سبھی کو مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔