یوگی حکومت کی پالیسی کے خلاف آل انڈیا لاؤیرز یونین نے میرٹھ میں کچہری سے ڈی ایم آفس تک پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت کی 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وہیں مظاہرین نے ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔Protest In Meerut
اس دوران یوگی حکومت اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر اتر آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی ضمن میں میرٹھ میں بھی
آل انڈیا لاؤیرز یونین کی جانب سے یوپی اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کی بلڈوزر پالیسی اور مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کہیں نہ کہیں عوام کی ناراضگی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب حکومت کو عوام کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تبھی عوام کے غصے کو کم کیا جا سکتا ہے۔