ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے سیول لائین واقع گاندھی بھون میں اتوار کو آل انڈیا کسان سبھا کے کارکنان نے نئے زرعی قوانین کے خلاف دھرنا دیا۔
اسی دھرنے میں آل انڈیا کسان سبھا کے تمام کارکنان کو سبھا کی مرکزی یونٹ کی جانب سے شائع کرائی گئی کتاب 'مودی سرکار کے تین کسان ورودھی، کارپوریٹ پرست کرسی قانون' تقسیم کی گئی۔ اس کتاب کو تمام کارکنان کو تقسیم کیا گیا ہے۔
اس میں نئے زرعی قوانین کی مبینہ خامیوں کو بتایا گیا ہے۔ سی پی کارکنان اس کتاب کو پڑھکر ان خامیوں کو سمجھیں گے اور پھر گاؤں گاؤں جاکر کسانوں کو ان مبینہ خامیو سے رو برو کرائیں گے۔
مزید پڑھیں:
آل انڈیا کسان سبھا کے جوائیٹ سکریٹری شیو درشن ورما نے کہا کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین کے بارے میں کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے انہیں ذمہداری ملی ہے کہ وہ کسانوں کو بتائیں کہ ان قوانین میں کیا خامیاں ہیں۔