اردو

urdu

ETV Bharat / state

All India Essay Writing Competition in AMU اے ایم یو میں یوم سرسید پر آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر اے ایم یو یونیورسٹی انتظامیہ نے آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ منعقد کروایا۔ جس کے فاتحین کو بلترتیب دس، پندرہ اور پچیس ہزار روپے کے سات یادگاری نشان اور سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔

All India Essay Writing Competition in AMU
اے ایم یو میں یوم سرسید پر آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 5:06 PM IST

اے ایم یو میں یوم سرسید پر آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید احمد خاں کے 206ویں یوم پیدائش پر یونیورسٹی کے گلستان سید میں جشن یوم سرسید کا اہتمام ہوا تھا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ممتاز قانون داں اور الہ آبادہائی کورٹ، لکھنؤ بنچ کے سینئر جج جسٹس عطاء الرحمن مسعودی نے آل انڈیا سرسید مضمون نگاری میں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو اپنے دست مبارک سے انعام دیا تھا۔


بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرواتا ہے۔ جس کے فاتحین کو بلترتیب دس، پندرہ اور پچیس ہزار روپے کے سات یادگاری نشان اور سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔
اردو میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی اے ایم یو کی ریسرچ کی طالبہ مریم نے کہا کہ مجھے انعام شاید اس لیے ملا کیونکہ سرسید سے محبت اور میری محنت رنگ لائی ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ میرے سپروائزر ڈاکٹر زبیر شاداب کا میری اس کامیابی کے پیچھے میری حوصلہ افزائی ہے، ان کے تعاو ن کے بغیر یہ ممکن ہی نہیں تھا۔

مریم نے کہا کہ سرسید نے اردو کے لیے اہم کام کیے ہیں، اگر سرسید نہ ہوتے تو اس زبان کا ملنا مشکل تھا، انھوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ پہلے یہ مضمون نویسی مقابلہ محض اردو میں ہوتا تھا لیکن اے ایم یو انتظامیہ کا اچھا فیصلہ تھا کہ اس نے وسیع پیمانے پر سوچا اور اس مضمون نگاری مقابلے کو اردو اور ہندی میں بھی کرایا۔ جس سے سرسید کو سمجھنے اور پڑھنے میں بہت آسانی ہوگئی۔


بھوپال کے یونانی میڈیکل کالج سےحصہ لینے والی مدیحہ ممتاز نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں یہ انعام حاصل کرکے، اور خوش بھی اس لیے ہوں کہ اے ایم یو انتظامیہ محض اپنی یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ ملک کے دیگر یونیورسیٹیز سے بھی طلباء کو موقع دیتے ہیں کہ وہ طلباء سرسید مضمون نگاری میں حصہ لیں۔


کولکاتا کے ویمن گورنمنٹ کالج سے حصہ لینے والی طالبہ تبسم پروین نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اسی مقابلے کے بہانے کولکاتا سے علی گڑھ آنے کا موقع ملا، سرسید نے جس طرح سوچا تھا کہ لڑکیاں بھی آگے بڑھیں اور کامیابی و کامرانی کی منزلیں طے کریں، تو میں بھی یہی چاہتی ہوں کہ لڑکیاں اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھیں اور اپنے نام کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں۔
اے ایم یو کے دفتر رابطہ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ اردو زبان میں اے ایم یو کی ریسرچ اسکالر مریم بی نے اول انعام، اے ایم یو کی بی ایڈ کی ایمن جبین اور تبسم پروین (ایم ایڈ، انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن فار ویمن، کولکاتہ) نے سوم انعام حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مہمان خصوصی جسٹس مسعودی اور پروفیسر محمد گلریز نے انگریزی، ہندی اور اردو میں ’زبان و ادب پر سرسید کا اثر‘ کے موضوع پر دفتر رابطہ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ کل ہند مضمون نویسی مقابلہ کے فاتحین کو انعامات پیش کئے۔ ہر زبان میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام جیتنے والوں کو بالترتیب 25000، 15000، اور 10000 روپے، یادگاری نشان اور سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔ اِنوویشن کونسل و یونیورسٹی انکیوبیشن سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ اسٹوڈنٹس ریسرچ کنونشن کے فاتحین کو بھی انعامات پیش کئے گئے۔


اس موقع پر مسٹر مجیب اللہ زبیری (کنٹرولر)، پروفیسر محمد محسن خان(فنانس آفیسر) اور پروفیسر محمد وسیم علی (پراکٹر) دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔ ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر عبدالعلیم نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فائزہ عباسی اور ڈاکٹر شارق عقیل نے کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details