اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کا احتجاج - The memorandum was given to the District Magistrate's representative

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے کارکنان نے اپنی 10 نکاتی مطالبات کو لیکر مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے نمائندے کو دیا۔

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کا احتجاج
آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کا احتجاج

By

Published : Dec 14, 2019, 5:04 PM IST

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ گزشتہ کئی برسوں سے پسماندہ مسلمانوں کے حقوق کی لڑائی لڑتی چلے آ رہی ہے۔
اس تنظیم کا اہم مطالبہ آئین کی دفعہ 341 اے کے پیرا 3 پر لگی پابندی کو ہٹانا ہے۔

اس کے علاوہ پسماندہ مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق سیاسی حصہ داری، پسماندہ مسلمانوں کے استحصال کو ختم کرنے کے لیے انہیں ایس سی ایس ٹی ایکٹ قانون میں شامل کرنے اور ریزرویشن میں مسلم پسماندہ کی حصہ داری جیسے 10 مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا گیا۔

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کا احتجاج

آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم رائین کو امید ہے کہ جس طرح مودی حکومت تاریخی کام کر رہی ہے اس میں دفعہ 341 اے پر لگی پابندی ختم کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details