اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند کورنٹائن میں رکھے گئے افراد کی رپورٹ منفی - دیوبند

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کو محفوظ رکھنے کے لیے جگہ جگہ آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

کورنٹائن کیے گئے افراد کی تعداد کم زیادہ ہورہی ہے
کورنٹائن کیے گئے افراد کی تعداد کم زیادہ ہورہی ہے

By

Published : Apr 5, 2020, 2:05 PM IST

سہارنپور کے دیوبند میں جی ٹی روڈ پر واقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے آئسولیشن یونٹ بنایا گیا تھا ، اس میں غیر ملکی افراد سمیت ممکنہ 138 متاثر افراد کو رکھا گیا ہے۔

کورنٹائن کیے گئے افراد کی تعداد کم زیادہ ہورہی ہے

جس میں 60 افراد تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ہیں، جن میں سے کچھ مرکز نظام الدین سے بھی آئے تھے۔

ایس ڈی ایم دیوبند دیویندر پانڈے نے بتایا کہ کورنٹائن کیے گئے افراد کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کرائی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں کورنٹائن کیے گئے افراد کی تعداد کم زیادہ ہورہی ہے کیونکہ کچھ نئے مشتبہ مریض آرہے ہیں تو کچھ ضلع ہسپتال بھیجے جارہے ہیں اور فی الحال 138 افراد یہاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جامعہ طبیہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل انڈونیشیا کے 12 افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

خوشی اور اطمینان کی بات یہ ہے کہ ان تمام 12 افراد کا کورونا ٹیسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ اس کے علاوہ جن افراد کا یہاں ٹیسٹ کرایا گیا فی الحال وہ سب صحت مند ہیں اور تمام کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details