اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh's Halwaiyan mosque covered due to Holi: علی گڑھ میں ہولی کے سبب مسجد کو ڈھک دیا گیا - علی گڑھ کی خبر

علی گڑھ شہر کوتوالی کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہے Aligarh's 'sensitive' Abdul Karim Chouraha میں واقع ہلوائی والی مسجد کے نام سے مشہور مسجد کو انتظامیہ و مقامی دکانداروں نے ہولی کی وجہ سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ Aligarh's Halwaiyan mosque covered due to Holi

علی گڑھ میں ہولی کے سبب مسجد کو ڈھک دیا گیا
علی گڑھ میں ہولی کے سبب مسجد کو ڈھک دیا گیا

By

Published : Mar 17, 2022, 2:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہا سبزی منڈی (بازار) میں واقع مسجد کو ہولی کی وجہ سے پلاسٹک شیٹس سے ڈھک دیا گیا۔ علی گڑھ شہر کوتوالی کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہے میں واقع ہلوائی والی مسجد کے نام سے مشہور مسجد کو انتظامیہ و مقامی دکانداروں نے ہولی کی وجہ سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ Aligarh's Halwaiyan mosque covered due to Holi

علی گڑھ میں ہولی کے سبب مسجد کو ڈھک دیا گیا

مسجد کے قریب کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار پانچ برسوں سے اسی طرح مسجد کو ڈھک دیا جاتا ہے اور احتیاطاً برقعے والی خواتین اور دیگر حضرات کو چوراہے کے قریب نہیں جانے دیتے جہاں پر ہولی کھیلی جاتی ہے۔'

ضلع علی گڑھ شہر کے اس علاقے میں ہندو مسلم دونوں ہی مذاہب کے لوگوں کی خاصی تعداد میں دکانیں اور رہائش ہے جس کے سبب چوراہوں گلیوں میں ہولی کھیلی جاتی ہے۔ رنگ ایک دوسرے پر ڈالا جاتا ہے۔

مقامی رہائشیوں کی رضامندی سے ہی انتظامیہ اس مسجد کو گزشتہ کچھ برسوں سے پلاسٹک شیٹ یا پردوں سے ڈھک دیا جاتا ہے، احتیاط کے طور پر مقامی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ یہ مسجد کی احتیاط کی جاتی ہے احترام کیا جاتا ہے اس کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈھک دیا جاتا ہے۔ ہولی کے بعد مسجد پر ڈھکی جانے والی چادر یا پلاسٹک شیٹس کو ہٹا دیا جاتا ہے۔

مسلمانوں کو یہ نہ کہنا پڑے کہ ہولی پر کھیلے جانے والے رنگ مسجد پر آگیا ہے یہ ڈال دیا گیا ہے، یہی مقصد ہے کہ مسجد کو ڈھک دیا جاتا ہے تاکہ مسجد محفوظ رہے۔ کسی بھی طرح کا کوئی رنگ مسجد پر نہ آئے، علیگڑھ انتظامیہ ہی اس مسجد کو ڈھکواتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details