علیگڑھ:ریاست اترپریش کے ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے بالکل پیچھے چکی والی گلی میں موجود مندر میں گھس کر نشے کی حالت میں مورتیاں توڑنے کے الزام میں صابو نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے نوجوان کو مورتی توڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ جب لوگوں نے مندر کے اندر جا کر دیکھا تو مورتیاں بھی ٹوٹی پھوٹی پڑی تھیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مندر سے پیسے بھی چوری کیا۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم نوجوان کو حراست لیا۔ پولیس اب تحریر کی بنیاد پر کارروائی کی بات کر رہی ہے۔ ملزم نوجوان کا نام فیضو عرف صابو بتایا جا رہا ہے۔
مقامی رہائشی کنور پال سنگھ نے بتایا کہ مندر کی مورتی توڑنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ مندر سے پیسے بھی لے کر گیا تھا اس لئے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسے جیل بھیج دیا جائے اور ہماری مورتیوں اور مندر کی جلد از جلد مرمت کروائی جائے۔ سرکل آفیسر (سی او) سول لائن شیو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ رات میں صابو نامی ایک شرابی شخص نے مندر میں گھس کر مورتیوں کو گرا دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحریر کے مطابق مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ملزم کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔