علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے علیگڑھ میں سالگِرہ تقریب میں شرکت کرنے آئی ہیما شرما نام کی ایک خاتون کے ایک ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس کے بول ہیں 'میرے شوہر مجھ کو پیار نہیں کرتے'۔ گذشتہ دنوں ضلع علی گڑھ میں ایک سالگرہ تقریب کے دوران ایک خاتون نے 'میرے شوہر مجھ کو پیار نہیں کرتے' گانے پر ایک الگ ہی انداز میں ڈانس کیا۔ خاتون کی جانب سے کیے گئے ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ اس نے صرف لوگوں کے کہنے پر ڈانس کیا لیکن نہیں معلوم تھا کہ یہ ویڈیو اتنی سرخیاں حاصل کرے گا۔ Aligarh Woman Dances on Viral Comedy Song
خاتون ہیما شرما نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اصل میں مراد نگر کی رہنے والی ہیں اور ان کے شوہر کے علی گڑھ کے سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر منوج یادو کے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں۔ ہیما نے بتایا کہ وہ یہاں منوج یادو کے بھائی کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔ پروگرام میں ان سے ڈانس کرنے کی درخواست کی گئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اسی دوران کسی نے ان کا ایک ویڈیو بنالیا۔