ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کی مزید 20 رپورٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 609 ہو گئی ہے۔ جس میں 24 اموات، 359 صحتیاب، 226 فعال کیسز شامل ہیں۔
علی گڑھ: کورونا کے 20 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 609 ہوئی - کورونا وائرس کا قہر
علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 20 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ جس میں 16 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ جو علی گڑھ کے مختلف رہائشی علاقوں سے ہیں۔
علی گڑھ: کورونا کے 20 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 609 ہوئی
علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جولائی کے پہلے ہی ہفتے میں 117 نئے معاملے سامنے آئے۔
علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔