اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh will be Named Harigarh علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پاس - ریاست میں شہر کا نام بدلنے کا عمل کیا ہے؟

علی گڑھ میونسپل کارپوریشن بورڈ کی میٹنگ میں علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پاس کر دی گئی ہے۔ غور طلب ہو کہ اس سے قبل بھی ضلع پنچایت کی پہلی میٹنگ میں علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پاس ہو چکی ہے اور اب یہ تجویز بھی اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ہے۔

Aligarh will be Named Harigarh
میونسپل کارپوریشن بورڈ میٹنگ میں، علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پاس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 5:15 PM IST

علی گڑھ: میونسپل کارپوریشن کی پہلی بورڈ میٹنگ میں علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پاس کی گئی۔ علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری گڑھ کرنے کی تجویز میونسپل کارپوریشن نے پاس کر کے محکمہ شہری ترقی کو بھیجا ہے۔ اگر محکمہ شہری ترقی اس تجویز سے اتفاق کرتا ہے تو اسے اترپردیش کی کابینہ میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2017 میں اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت آنے کے بعد شہروں کے نام تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوا ہے۔ کونسلر سنجے پنڈت نے بورڈ میٹنگ میں یہ تجویز پیش کی کہ علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کیا جائے۔ اس سے پہلے بھی علی گڑھ کو ہری گڑھ میں تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھایا جا چکا ہے۔

غور طلب ہو کہ اس سے پہلے بھی ضلع پنچایت کی پہلی میٹنگ میں علی گڑھ کا نام ہری گڑھ رکھنے کی تجویز پاس ہو چکی ہے۔ یہ تجویز بھی اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہے۔ علی گڑھ میں ضلع پنچایت بورڈ کی پہلی میٹنگ اگست 2021 میں ہوئی تھی۔ یہ تجویز کہری سنگھ اور امیش یادو نے میٹنگ میں پیش کی تھی۔ تمام اراکین نے اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا تھا۔ اس کے بعد یہ تجویز حکومت کو بھیجی گئی، جہاں اب تک زیر التواء ہے۔

ریاست میں شہر کا نام بدلنے کا عمل کیا ہے؟

اترپردیش کے شہری ترقیات کے محکمہ کی خصوصی سکریٹری ریتو سوہاس نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور شہری اداروں کے علاقوں میں شہر کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں شہر کے عوامی نمائندے یا میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ایک تجویز شہری ترقی کے ڈائریکٹوریٹ کو بھیجی جانی چاہئے۔ میونسپل کارپوریشن میں اکثریت بھیجی جاتی ہے، اس کے بعد شہر کی تاریخی حیثیت، عوامی جزبات اور دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ شہری ترقیات متعلقہ کابینہ تجویز کرتا ہے۔ اس کے بعد اترپردیش کی کابینہ اسے اپنی منظوری دیتی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے گزٹ جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد تمام نئے ریکارڈز میں اس شہر کا نام تبدیل کیا جاتا ہے۔ شہر کا نام تبدیل کرنے کے بعد متعلقہ ریلوے اور بس اسٹیشن کا نام بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ کا نام بدل کر 'ہری گڑھ' رکھنے کی تجویز منظور

علی گڑھ کا نام تبدیل کیے جانے کی تجویزپر حاجی فضل الرحمٰن کا سخت رد عمل

ان شہروں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

فی الوقت اترپردیش میں غازی پور کا نام گادھی پور، شاہجہاں پور کا نام شادی پور، اعظم گڑھ کا نام آریہ نگر اور لکھنؤ کا نام تبدیل کر کے لکشمن پوری کرنے کے مطالبات جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details