اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh University Launches Annual Flower Show: علی گڑھ یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) Aligarh Muslim University میں ہر سال پھولوں کی نمائش کی جاتی ہے اور طلبہ کے رہائش ہال کے گارڈن کی جانب سے پھولوں کی نمائش کے مقابلہ میں حصہ لیا جاتا ہے۔ annual_flowers exhibition in Aligarh. ساتھ ہی ضلع علیگڑھ کے مختلف پرائیویٹ گارڈن بھی مقابلہ میں حصہ لیتے ہیں۔ خوبصورت اور عمدہ پھولوں کے گملوں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے اور گملوں کی فروخت بھی کی جاتی ہے۔ Aligarh University Launches Annual Flower Show

علی گڑھ یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز
علی گڑھ یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز

By

Published : Mar 14, 2022, 12:25 PM IST


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیر اہتمام دو روزہ گلستان سرسید میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔ اے ایم یو کی سالانہ پھولوں کی نمائش میں رنگ برنگے اور انواع و اقسام کے پھولوں نے موسم بہار کا لطف دو بلا کر دیا۔ Aligarh University Launches Annual Flower Show

علی گڑھ یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز



ہر سال اس پھولوں کی نمائش میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار لاج سمیت دیگر شعبہ اور طلبہ کے رہائش ہال کے گارڈن کی جانب سے پھولوں کی نمائش کے مقابلہ میں حصہ لیا جاتا ہے ساتھ ہی ضلع علیگڑھ کے مختلف پرائیویٹ گارڈن بھی مقابلہ میں حصہ لیتے ہیں۔ خوبصورت اور عمدہ پھولوں کے گملوں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے اور گملوں کی فروخت بھی کی جاتی ہے۔ annual_flowers exhibition in Aligarh

علی گڑھ یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز



اے ایم یو، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور نے بتایا نمائش کے سات مقابلہ جاتی زمروں میں یونیورسٹی کے انسٹیٹیوشنل اور پرائیویٹ گارڈن کے تحت 73 انٹریز موصول ہوئی ہیں جبکہ بی کلاس میں مجموعی طور سے 373 انٹریز، کلاس سی میں 73 کٹ فلاورس (گلاب)، کلاس سی اے میں 134 کٹ فلاورس، کلاس ڈی اے میں 71 نمائشی پھول، کلاس ای میں 40 اسپاٹ فلاورس وغیرہ شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 908 انٹریز نمائش میں شامل کی گئی ہیں۔

علی گڑھ یونیورسٹی میں سالانہ پھولوں کی نمائش کا آغاز



پھولوں کی نمائش 11 بجے سے پانچ بجے تک اور 13 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک عام لوگوں کے لیے کھلی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:


نمائش کا اختتام سہ پہر ساڈھے تین بجے 13 مارچ کو علیگڑھ کے کمشنر گورل دیال اور پروفیسر محسن خان (اے ایم یو، فنانس آفیسر) کے ذریعے انعامات کی تقسیم کی جائے گی۔

14 مارچ کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے گلستان سرسید میں پھولوں کے گملے فروخت کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details