علیگڑھ:حکومت اترپردیش کی سوامی وویکانند یوتھ امپاورٹمنٹ اسکیم 2023' کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کا مقصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ڈجیٹل آلات فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ سال2021 سے مذکورہ اسکیم کے تحت کل 3550 ٹیبلیٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس سے مختلف شعبوں کے طلباء کو فائدہ پہنچا ہے۔
تقریب کے پہلے دن علی گڑھ کے سٹی مجسٹریٹ چندر شیکر اور اے ایم یو کے ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر عبدالعلیم نے بی ٹیک اور یونانی میڈیسن (سال آخر) کے طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں آج دوسرے دن اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم کئے گئے، یونیورسٹی ڈی ایس ڈبلیو دفتر میں منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد علیم، ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر ضیاء الرحمن سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ مفت ٹیبلیٹ حاصل کرنے والے طلباء نے خوشی کا اظہار کیا۔