اردو

urdu

ETV Bharat / state

علیگڑھ: بلیک فنگس کی دستک سے محکمہ صحت میں ہلچل - بلیک فنگس

بلیک فنگس نے ضلع علیگڑھ میں دستک دی ہے جس سے محکمہ صحت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ضلع علی گڑھ کے پنڈت دین دیال ہسپتال اور ایک نجی ہسپتال میں بلیک فنگس کے دو مریض علاج کے لئے داخل ہوئے۔

علیگڑھ : بلیک فنگس کی دستک سے محکمہ صحت میں ہلچل
علیگڑھ : بلیک فنگس کی دستک سے محکمہ صحت میں ہلچل

By

Published : May 20, 2021, 8:01 PM IST

کورونا وبا کی قہر کے درمیان بلیک فنگس کی دستک سے محکمہ صحت پریشان اور فکرمندہے ۔ بلیک فنگس کا نام سن کر ہی علاقے کے لوگ بھی پریشان اور بلیک فنگس کے بارے میں جاننے کے لیے بےچین دیکھے جارہے ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے یہ کس طح کی بیماری ہے کیسے پھیلتی ہے اور اس سے کس طرح بچا جاسکتا ہے۔

بلیک فنگس کی دستک سے محکمہ صحت میں ہلچل

علیگڑھ کے پنڈت دین دیال ہسپتال میں داخل 40 سالہ شخص میں بلیک فنگس کی علامت پائی گئی ہیں۔ اور اسی طرح ودیا نگر علاقہ میں موجود ایک نجی کلینک میں 72 سالہ بزرگ میں بھی اس بیماری سے متاثر پائے گئے ۔ جن کو علاج کے لیے دھنی پور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

علی گڑھ چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر بھانو پرتاپ سنگھ کلیانی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا دین دیال ہسپتال اور ایک نجی ہسپتال میں دو بلیک فنگس کے مریض پائے گئے ہیں۔ جس کی رپورٹ حکومت کو ارسال کردی ہے اور کہا گیا ہے وہ جلد اپنی دوائیں مہیا کریں جب تک جو دوائیں یہاں دستیاب ہیں ان سے کام چلا رہے ہیں۔

سی ایم او نے مزید کہا یہ بلیک فنگس زیادہ تر سڑھی گلی درختوں کے پتی، دھول مٹی، لکڑی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ فنگس ہوتا ہے ہوا کے ذریعہ سانس کے ذریعہ جسم میں چلے جاتا ہے۔ اگر وقت پر علاج نہ ہوا تو یہ مہلک ثابت ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details