علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی اے ایل ایل بی کے طالب علم رضا حیدر زیدی نے عظیم سماجی مصلح سر سید احمد خاں کے 204ویں یوم پیدائش کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ رابطہ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ کل ہند مضمون نویسی مقابلہ میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ اس انعام کے تحت 25 ہزار روپے نقد دیے گئے۔
علی گڑھ: اے ایم یو آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ کے نتائج کا اعلان - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
اے ایم یو شعبۂ رابطہ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ صرف انگریزی زبان میں ہونے والے آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ بعنوان "سرسید بطور بین المذاہب ڈائیلاگ کے نقیب" میں رضا حیدر زیدی نے اول انعام حاصل کیا انہوں نے اس ایوارڈ کے ساتھ 25 ہزار روپے کا نقد انعام جیتا۔
علی گڑھ
دیا آمنہ (بی اے، بی ایس ایم او کالج، کیرلہ) اور محمد عاشر (بی اے، جامعہ، کیرلہ) نے ریاست کیرالہ سے انعام حاصل کیا، جب کہ چنا سامودرم چننا کیساوولو اور مید کورو پوجا (انا مچاریہ کالج آف فارمیسی، راجم پیٹ کے طالب علم نے آندھرا پردیش سے مشترکہ انعام حاصل کیا۔