اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Police ٹول پلازہ پرمار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد گرفتار - رکن اسمبلی رویندر پال سنگھ

ضلع علی گڑھ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ساتھیوں کے سومنا ٹول پلازہ پر ملازمین کے ساتھ مارپیٹ اور بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ Aligarh Police Arrest Two Person After brawl Video Viral

ٹول پلازہ پرمارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد گرفتار
ٹول پلازہ پرمارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد گرفتار

By

Published : Oct 8, 2022, 5:37 PM IST

علی گڑھ:ریاست اترپردیش ضلع علیگڑھ میں واقع گبھانہ ٹول پلازہ پر چھرا اسمبلی سے رکن اسمبلی رویندر پال سنگھ کے ساتھیوں کو ٹول پلازہ پر ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔Aligarh Police Arrested 2 Person Of Toll Plaza Fighting Viral Video

ٹول پلازہ پرمارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد گرفتار

اطلاعات کے مطابق چھرا اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر رویندر پال سنگھ کی گاڑی میں موجود کارکنان نے ٹول پلازہ پر ملازمین کی پٹائی کی۔ رکن اسمبلی کے ساتھیوں نے بغیر ٹول ادا کیے زبردستی ٹول کراس کیا اور ٹول بیریئر کو توڑ دیا۔ بیریئر ٹھیک کرنے آئے ملازم کے ساتھ کیبن میں گھسنے کے بعد رکن اسمبلی کے ساتھیوں نے اس کی پٹائی کی۔ اس کے بعد جیسے ہی سیکورٹی گارڈز نے ٹول پر آکر معاملہ کو خاموش کیا۔

یہ پورا واقعہ ٹول پلازہ پر قریب ہی نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا اور میڈیا میں وائرل بھی ہوئی۔
سی سی ٹی وی کی وائرل ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Student Commits Suicide in Rajasthan کشمیری طالبہ کی میواڑ یونیورسٹی میں مبینہ طور خودکشی

اس پورو معملے سے متعلق ایس پی سٹی کلدیپ گناوت نے بتایا کہ پولس اسٹیشن گبھانہ میں واقع ٹول پلازہ پر ایک گاڑی کو ہٹانے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں ایک گاڑی میں موجود شخص نے ٹول پلازہ کے ملازمین پر حملہ کر دیا، حملہ کرتے ہوئے یہ واقعہ سامنے آیا، ٹول ملازمین کی جانب سے شکایت کی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریاست اترپردیش ضلع علیگڑھ گبھانہ ٹول پلازہ پر چھرا اسمبلی سے رکن اسمبلی رویندر پال سنگھ کے ساتھیوں کو ٹول پلازہ پر ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details