اردو

urdu

ETV Bharat / state

'علم کے شہر میں عوام گندگی سے پریشان'

ریاست اترپردیش کا شہر علی گڑھ علم کے لیے مشہورہے، اس کے علاوہ تالہ کے لیے بھی یہ شہر اپنی انفرادیت رکھتا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : May 2, 2019, 6:30 PM IST

ایسا لگتا ہے کہ علم کے اس شہر میں عوام اور انتظامیہ دونوں کی عقل پر قفل لگ گئے ہیں۔

رمضان کی آمد آمد ہے، اور شہر میں جگہ جگہ گندگی پھیلی ہے، نہ اس کے لیے عوام میں بے چینی ہے اور نہ شہر کی انتظامیہ اس کے لیے متحرک ہے۔

علی گڑھ نگر کے عملے ہفتوں تک نظر نہیں آتے ہیں، کبھی کوڑا اُٹھایا جاتا ہے اور کبھی اس کی گندگی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

علی گڑھ کے متعدد علاقے مثلاً شاہ جمال، بھوجپورا، عیدگاہ، چرخ والوں، ریڈیو کالونی میں وغیرہ اس کی مثالیں دیکھی جاسکتی ہیں، یہ سب مسلم اکثریتی علاقے ہیں۔ان علاقوں ان پڑھ اور غریب عوام رہتے ہیں۔


ان علاقوں کی عوام نے نگرنگم پر صفائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہفتوں صفائی نہیں ہوتی ہے اور ہفتوں بلکہ مہینوں تک نالی کا پانہ سیور سے نکل کر سڑک پر پھیل جاتا ہے اور آنے جانے والی عوام کو پریشان کرتا رہتا ہے۔

وہی دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قریب علاقے سول لائن علاقے میں جہاں پر 90 سے زیادہ فیصد لوگ پڑھے لکھے رہتے ہیں وہاں پر گلیوں، چوراہوں اور کونوں پر شام تک کوڑا پڑا رہتا ہے۔

سول لائن کے علاقے میڈیکل روڈ، دودھ پر، کیلا نگر چوراھا، میڈیکل روڈ، میریس روڈ اور سینٹر پوائنٹ پر اکثر دیکھا جاتا ہے کہ نگر نگم کی گاڑیاں کوڑا اٹھانے دوپہر 2 بجے اور شام کے وقت آتی ہیں، جس سے جام لگتا ہے اور گرمی میں عام آدمی، اسکول کے بچے، بوڑھے، مزدور سب جام کا شکار ہوتے ہیں۔

اب رمضان کی آمد آمد ہے، اس ماہ میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، اس لیے عوام نے شہر کے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں کی صفائی رمضان سے قبل کرائیں تاکہ عوام آسانی سے عبادت کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details