علی گڑھ نیشنل اسپتال کا قیام 1990 میں موجودہ شہر مفتی محمد خالد حمید کے والد شہر مفتی عبدالقیوم اور علاقے کے معززین کی کوششوں سے قیام کیا گیا۔ جس کا مقصد علی گڑھ شہر کے مختلف علاقوں کے غریب اور کمزور طبقوں کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
علی گڑھ نیشنل اسپتال علی گڑھ شہر میں واحد غریبوں کا اسپتال ہے جو 20 روپے میں تین دن کی دوائی لوگوں کو فراہم کرتا ہے اور جو خیرات، زکوۃ اور چیریٹی سے چلتا ہے۔
علی گڑھ چیریٹیبل سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری محمد گلزار نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ علی گڑھ نیشنل اسپتال کی چار منزلہ عمارت تیار ہونے کے بعد تقریباً 20 سال اسپتال بند رہا، جس کی وجہ ڈاکٹر کی ٹیم، دوائیاں، سرکاری فنڈ اور دیگر ضروری چیزیں دستیاب نہ ہوسکی۔
اسپتال کی چار منزلہ عمارت تیار ہونے کے تقریباً 24 سال بعد یکم جون 2014 کو شہر مفتی خالد حمید نے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں علاقے کے نوجوان، بزرگوں اور کاروباریوں کے ساتھ اور ان کا تعاون شامل تھا۔
جس کی مدد سے یہ اسپتال 20 روپے میں تین دن کی دوائی دیتا ہے، جہاں پر مختلف مرض کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔