اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے لیے فنڈ منظور - 100 کروڑ 99 لاکھ کا فنڈ منظور کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم اور مرشدآباد شاخ کے لیے وزارت برائے اقلیتی امور نے 100 کروڑ 99 لاکھ کا فنڈ منظور کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے لیے فند منظور
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے لیے فند منظور

By

Published : Dec 6, 2019, 7:00 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ 'وزارت برائے اقلیتی امور نے ریاست کیرالا کے ملاپورم اور مغربی بنگال کے مرشد آباد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ میں گرلز اور بوائز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 100 کروڑ 90 لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا ہے۔ یہ رقم "پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم" کے تحت منظور کی گئی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے لیے فند منظور۔ویڈیو

ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید بتایا کہ 'وزارت نے مذکورہ رقم سے 30.29 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری بھی کر دی ہے۔'

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے شاخ میں طلبا و طالبات کی سہولیات کی تنگی کی پیش نظر ہوسٹل کی تعمیر کے لیے وزارت برائے اقلیتی امور کو مالی تعاون کی تجویز ارسال کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details