اے ایم یو کے رجسٹرار عبدالحمید AMU Registrar Abdul Hamid (آئی پی ایس) نے کہا "مقررہ تاریخوں سے مرحلہ وار طریقے سے یونیورسٹی کو کھولنے کا فیصلہ ملک کے مختلف حصوں کے طلبہ کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے سفر میں ضروری انتظامات کر سکیں"۔
AMU To Open In Phased Manner: اے ایم یو کو آف لائن تدریس و تعلیم کے لئے مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کا فیصلہ رجسٹرار دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق مختلف شعبوں کے ریسرچ اسکالرز کو آئندہ 7 مارچ سے شعبہ میں آکر اپنا تحقیقی کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ہاسٹلز میں انہیں طلبہ کو قیام کرنے کی اجازت ہوگی جو کووڈ ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔ AMU To Open In Phased Manner
تمام پوسٹ گریجویٹ کورسز کے چوتھے سمسٹر کی تدریس 15 مارچ سے آف لائن طریقے سے شروع ہوگی، جبکہ انڈرگریجویٹ کورسوں کے سال آخر کے طلبہ آن لائن کلاسوں میں شرکت جاری رکھیں گے، لیکن انہیں لیبارٹری، فیلڈ اور دیگر عملی کاموں کے لیے اور اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیلئے 15 مارچ سے متعلقہ شعبہ جات میں جانے کی اجازت ہوگی۔
AMU To Open In Phased Manner: اے ایم یو کو آف لائن تدریس و تعلیم کے لئے مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کا فیصلہ رجسٹرار دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو کے اسکولوں میں دسویں جماعت کے طلبہ کی آف لائن کلاسیز 3 مارچ سے اور بارہویں جماعت کی آف لائن کلاسیز 7 مارچ سے شروع ہو گی۔ AMU To Open In Phased Manner
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری مولانا آزاد لائبریری کے ریڈنگ رومس یکم مارچ سے صرف ریسرچ اسکالروں کے لیے کھولیں گے، جہاں وہ آکر مطالعہ اور تحقیق کرسکیں گے۔ طلبہ کے لئے دیگر سہولیات شناختی کارڈ جاری ہونے کے بعد دستیاب ہوگی۔
لائبریری کی اوقات صبح آٹھ بجے سے رات 10 بجے تک رہے گی، جبکہ کالج اور شعبہ جات کی سیمینار لائبریریاں مقررہ وقت کے مطابق 7 مارچ سے کھولی جائےگی۔
واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران 15 دسمبر 2019 میں پیش آئے واقعے کے بعد 16 دسمبر 2019 سے بند ہے۔ AMU To Open In Phased Manner