اردو

urdu

ETV Bharat / state

Students Hold Protest Demanding Union Polls طلباء یونین انتخابات کے لیے اے ایم یو طلباء کا احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ طلبا یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ورنہ دھرنا دیا جائے گا۔ AMU Students Demands Union Polls

Students Hold Protest Demanding Union Polls
طلباء یونین انتخابات کے لیے اے ایم یو طلباء کا احتجاج

By

Published : Jan 13, 2023, 9:19 AM IST

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر احتجاجی مارچ سلیمان ہال سے باب سید تک نکالا۔ احتجاج کے دوران طلباء نے یونیورسٹی کے باب سید گیٹ کو بند کر دیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے طلباء یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ نعرے بازی کرتے ہوئے طلباء نے اس سلسلے میں یونیورسٹی پروکٹوریل ٹیم کو وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر طلبا یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر یونیورسٹی میں طلبا دھرنا دیں گے۔ احتجاج میں شامل طالب علم محمد تسلیم نے بتایا کہ آج ہم نے طلبا یونین کے انتخابات کے حوالے سے احتجاجی مارچ کیا اس سے قبل بھی طلبا یونین کے انتخابات کے لئے کئی مرتبہ احتجاج کیے جا چکے ہیں۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ جلد ہی طلبا یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

طلباء یونین انتخابات کے لیے اے ایم یو طلباء کا احتجاج

انہوں نے کہا کہہ دیے گئے میمورنڈم میں ہم نے واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر طلبا یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم باب سید بند کر دیں گے، ہم یہاں احتجاج کریں گے، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک طلبا یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اے ایم یو طلباء یونین کی مدت ایک برس ہوتی ہے جس کے انتخابات آخری بار 2018 میں ہوئے تھے۔ طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ طلباء احتجاجی مارچ نکال کر 2019 سے مستقل کر رہے ہیں۔ آج پھر طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا جس میں 24 گھنٹے کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورتے دیگر باب سید پر دھرنے کی بات کہی گئی ہے۔

طلباء یونین انتخابات کے لیے اے ایم یو طلباء کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں : Aligarh Muslim University اے ایم یو میں بنگلہ دیش کے نامور خطاط نے تخلیقی ورکشاپ کا انعقاد کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details