اردو

urdu

By

Published : May 24, 2022, 11:21 AM IST

ETV Bharat / state

AMU PhD Scholar Attempts Suicide: اے ایم یو میں رسرچ اسکالر نے خودکشی کی کوشش کی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی رسرچ اسکالر نبیلہ خانم نے رسرچ کے دوران مبینہ طور پر اپنے سپروائزر سے پریشان ہوکر بڑی مقدار میں نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کا میڈیکل کالج میں علاج کیا جارہا ہے۔ Aligarh Muslim University research scholar tries to end life, alleges harassment

اے ایم یو میں رسرچ اسکالر نے خودکشی کی کوشش کی
اے ایم یو میں رسرچ اسکالر نے خودکشی کی کوشش کی

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) رجسٹرار عبدالحمید کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فیکلٹی آف میڈین کے بین الضابطہ دماغی تحقیقی مرکز کی رسرچ اسکالر نبیلہ خانم نے نیند کی 16 گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ رسرچ اسکالر کی جانب سے شکایت پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ نبیلہ خانم نے اپنے سپروائزر ڈاکٹر مہدی ہیات شاہی اور کو، سپروائزر پروفیسر معین الدین پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ AMU PhD Scholar Attempts Suicide

اے ایم یو میں رسرچ اسکالر نے خودکشی کی کوشش کی


یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سنبھل کی رہائشی ایک رسرچ اسکالر جو اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج سے رسرچ کر رہی تھی کی جانب سے گزشتہ دیر رات نیند کی گولیاں کھانے کی اطلاع ملتے ہی ہم میڈیکل کالج گئے۔ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے دیے گئے شکایتی خط میں کہا گیا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کے دوران شعبہ کے دو سپروائزروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے سے پریشان تھی۔ واقعہ کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور نے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ سپروائزر پر الزام ہے کہ وہ نبیلہ کو پی ایچ ڈی جمع کرنے کی تاریخ نہیں طے کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنی پی ایچ ڈی جمع نہیں کرپارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:


دو رکنی انکوائری کمیٹی میں ایک خاتون پروفیسر کو بھی رکھا گیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بہت جلد مناسب کارروائی کی جائے گی، فی الحال نبیلہ کی حالت درست ہے وہ خطرے سے باہر ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کو بھی مناسب علاج کی ہدایت کردی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لڑکی کے اہل خانہ میڈیکل کالج پہنچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details