اتر پردیش:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر سعود عالم قاسمی AMU Professor Saud Alam Qasmi نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ اہل سنت کا طریقہ یہ ہے کہ ہم عید الضحی کے روز صبح پہلے دو رکعت عید الاضحی کی نماز واجب ادا کرتے ہیں، اس کے بعد قربانی کرتے ہیں۔ Saud Alam Qasmi on Importance of Eid ul Adha
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی قربانی یادگار ہے، کیوں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالی نے خواب میں دکھایا کہ آپ اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کر رہے ہیں، نبی کا خواب سچا ہوتا ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں، لہذا اگلے دن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسماعیل سے پوچھا آپ کا کیا خیال ہے کہ میں آپ کو ذبح کر رہا ہوں، تو حضرت اسماعیل نے فرمایا آپ اپنے خواب کو پورا کر لیجئے گا، انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والا پائیں گے اور جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کے لئے تیار کیا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ یہ آزمائش تھی اور اس آزمائش میں تم پورے اترے۔Saud Alam Qasmi on Importance of Eid ul Adha
انہوں نے کہا کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ اللہ تعالی نے ایک دنبہ بھیجا اور اس طرح قربانی کی گئی، جس کے بعد اللہ تعالی نے رہتی دنیا تک قربانی کو ایک سنت بنا دیا۔ انسان کو ذبح کرنا اللہ کا مقصود نہیں ہے، بندے کی صرف آزمائش مقصود ہے۔ آپ اللہ تعالی سے کس حد تک محبت کرتے ہیں جس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کامیاب ہوگئے۔ Saud Alam Qasmi on Importance of Eid ul Adha