ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے داخلہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے اور یہ امتحانات نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق سینئر سیکنڈری اسکول (سائنس اور ڈپلومہ انجینئرنگ) کا داخلہ امتحان صبح دس بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور سینئر سیکنڈری اسکول ( ہیومنیٹیز اینڈ کامرس) اور ایم بی اے، ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) اور ایم بی اے (اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس) کا دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک یکم نومبر 2020 کو منعقد ہوگا، جبکہ بیچلر ان ایجوکیشن (بی ایڈ) میں داخلہ کے لیے امتحان 2 نومبر کو 3 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ 8 نومبر کو بی ایس سی، اور بی کام کے لیے داخلہ امتحان صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔
بی اے (آنرز) کا داخلہ ٹیسٹ اسی دن سے دوپہر 3 بجے سے شام 5 تک ہوگا۔ بی آرک (پیپر 2) کے لیے داخلہ امتحان 9 نومبر 2020 کو صبح 9 بجے سے شروع ہوگا اور 3 گھنٹے کے بعد دوپہر 12 بجے اختتام پذیر ہوگا جبکہ بی ٹیک اور پی آرک (پیپر 1) کا داخلہ امتحان اسی دن دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔