علیگڑھ:ڈاکٹر نادر علی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ 'ڈاکٹر نادر خان ایک مخلص استاد تھے جنہیں علم سے محبت تھی۔ ان کا انتقال یونیورسٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، ڈاکٹر نادر تحقیق و تدریس سے خاص شغف رکھتے تھے، انہوں نے اپنی ملازمت کے ساتھ ساتھ گرانقدر ادبی خدمات انجام دیں۔
اے ایم یو شعبہ اردو کے چیئرمین پروفیسر محمد علی جوہر نے کہا کہ 'ڈاکٹر نادر نے لگن کے ساتھ طلبہ اور ریسرچ اسکالرز کی رہنمائی کی اور انہیں اپنی صلاحیتیں بہتر کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے کرئیر کے اہم لمحات میں نوجوان ساتھیوں کی رہنمائی بھی کی، ایک طویل اور شاندار کریئر کے باوجود ڈاکٹر نادر نے کبھی بھی پروفیسر کے عہدے کے لیے درخواست نہیں دی، ان کے مطابق بطور ریڈر ان کی تنخواہ ان کے کنبے کی پرورش کے لیے کافی ہے۔ وہ ایک ریڈر کی حیثیت سبکدوش ہوئے۔ AMU Retired Teacher Dr. Nadir Ali Died