اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: اے ایم یو پروفیسر اے ایچ ایم احمد کا انتقال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ جیولوجی کے چیئرمین و ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر اے ایچ ایم احمد نے نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ کافی دنوں سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

Aligarh Muslim University mourns Professor AHM Ahmad
اے ایم یو: پروفیسر اے ایچ ایم احمد کا انتقال

By

Published : Aug 16, 2021, 5:26 PM IST

پروفیسر احمد کے انتقال کی خبر پاکر یونیورسٹی برادری رنجیدہ ہوگئی۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کی خبر ہمارے لیے باعث رنج و غم ہے وہ ایک اچھے انسان، بہترین استاذ اور معروف ماہر تعلیم تھے۔ وائس چانسلر نے مذید کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے اور اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے آمین۔

اے ایم یو: پروفیسر اے ایچ ایم احمد کا انتقال
پروفیسر قاضی مظہر علی (ڈین، فیکلٹی اور سائنس) نے کہا کہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد کی متحرک زندگی نے انمٹ نشان چھوڑے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی خاطر خواہ رہنمائی کی اور کامیاب کیریر میں ان کی بھرپور مدد کی۔ میں ان کے سوگوار کنبہ سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد 28 برس سے زیادہ کا تدریسی تجربہ رکھتے تھے اور ان کا تحقیقی تجربہ 35 برسوں پر محیط تھا۔ وہ 1993 میں بطور لیکچرار اے ایم یو سے وابستہ ہوئے اور 2001 میں ریڈر اور 2014 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی۔ انہوں نے متعدد قومی و بین الاقوامی رسائل میں 113 مقالے شائع کیے اور پی ایچ ڈی اور ایم فل کے متعدد مقالوں کی رہنمائی کی۔

پروفیسر احمد انڈین ایسوسی ایشن آف سیڑیمینولوجسٹس، کے رکن اور خازن بھی تھے۔ انہیں آئی جی سی پی 506 اور پلیونٹولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کی بھی رکنیت حاصل تھی۔


پروفیسر اے ایچ ایم احمد کو 28 برس سے زیادہ کا تدریسی تجربہ تھا۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ آپ کا انتقال یونیورسٹی کا ایک بڑا نقصان بتایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details