اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University ٹیچرز یونین انتخابات سے متعلق خبروں پر اے ایم یو انتظامیہ کی وضاحت

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے انتخابات گزشتہ روز وائس چانسلر کے ذریعے ملتوی کر دیے گئے جس سے متعلق شائع ہوئی خبروں میں مختلف طرح کے قیاس لگائے گئے۔ اے ایم یو انتظامیہ نے ان خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔ Aligarh Muslim University

انتخابات ملتوی کرنے اے ایم یو کی جانب سے وضاحت
انتخابات ملتوی کرنے اے ایم یو کی جانب سے وضاحت

By

Published : Sep 16, 2022, 7:10 PM IST

علی گڑھ:اتر پردیش میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو ہمیشہ سیکولر روایات کا گڑھ رہی ہے۔ اس کا اظہار مختلف سطحوں پر ہوتا رہا ہے۔ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے انتخابات بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں، اور کم از کم تین غیر مسلم فیکلٹی ممبران، پروفیسر این سی سہا (66-1964)، پروفیسر پی سی بنرجی (1974-76) اور پروفیسر وی ایس ریکھی (78-1976) AMUTA کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ Aligarh Muslim University Clarify Over AMU Teachers Election Postponed

انتخابات ملتوی کرنے اے ایم یو کی جانب سے وضاحت

یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ پروفیسر ایم بی ماتھر نے (AMUTA) جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیے اور پروفیسر پی کے سنگھ سمیت کئی غیر مسلم ماہرین تعلیم کو (AMUTA) کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا مبر منتخب کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان نے کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ پہلی بار ایگزیکٹو کمیٹی میں دو غیر مسلم فیکلٹی مہران متخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے چیف الیکشن آفیسر پروفیسر مجاہد بیگ کی جانب سے پرچہ نام زدگی کی بنیاد پر ایک 12 ستمبر کو فائنل لسٹ جاری کی گئی تھی جس میں صدر عہدے کے لئے شعبہ تاریخ کی پروفیسر چاندنی بی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے آٹھ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے کیونکہ صدر عہدے کے لئے صرف ایک اور ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے آٹھ امیدواروں نے ہی پرچہ نامزد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Yogi inaugurates Anganwadi Centers یوگی نے 199 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد اور 501 کا افتتاح کیا

آٹھ بلا مقابلہ منتخب اراکین میں سے دو غیر مسلم اساتذہ بھی شامل ہیں، جس سے متعلق کیمپس میں بحث کے بازار گرم ہے اور اخبارات میں بھی خبر شائع ہوئی ہیں، جس کی وضاحت اے ایم یو کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔AMU Teachers Election Postponed

ABOUT THE AUTHOR

...view details