اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقاریب، پروفیسر سراج اجملی سے خصوصی بات چیت - گڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقاریب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید احمد خاں کا مشن تعلیم کی شمع کو روشن کرنا تھا جبکہ علی گڑھ میں جو شمع روشن کی گئی اس کی روشنی بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیل گئی۔

Aligarh Muslim University Centenary Celebrations, Exclusive Interview with Prof. Siraj Ajmali
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقاریب، پروفیسر سراج اجملی سے خصوصی بات چیت

By

Published : Oct 17, 2020, 2:25 AM IST

سرسید احمد خان نے 1875 میں چھ بچوں کے ساتھ مدرسۃالعلوم شروع کیا۔ 8 جنوری 1877 کو ایم اے او کالج کی بنیاد رکھی گئی جبکہ 1920 میں اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام دیا گیا۔ آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ 100 سے زیادہ ممالک میں اے ایم یو کا نام روشن کر رہے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقاریب، پروفیسر سراج اجملی سے خصوصی بات چیت

صدی سالہ تقریبات کے موقع پر شعبہ اردو کے پروفیسر سراج اجملی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ادارے نے پوری توانائی، اعتماد اور پوری نور افشانی کے ساتھ اپنی زندگی کے 100 سال مکمل کئے۔ تاہم یہ بہت بڑی بات ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی صد سالہ تقاریب، پروفیسر سراج اجملی سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہا کہ اس مشن کے پیچھے جو ذہن اور دردمندی تھی سرسید احمد خان تھے۔ عظیم شخصیت کے مالک سر سید احمد خان نے تعلیمی مشن کو دور اندیشی کے تحت شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد پریشیانیوں کے باوجود یہ ادارہ آج بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور الحمدللہ آج یہ اپنی ایک صدی کی تاریخ رکھتا ہے۔

پروفیسر سراج اجملی نے صد سالہ جشن کے موقع پر کہا کہ ’نوجوان اپنی آواز کی قوت، صلاحیت، اہمیت کو پہچانے اور تعلیم و تہذیب کے ذریعہ اپنی زندگی میں روشنی پیدا کرے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details