علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اب تک ضلع علیگڑھ میں کل 70 وارڈ تھے لیکن علیگڑھ انتظامیہ نے علیگڑھ کے آس پاس کے علاقوں کو 20 نئے وارڈوں میں شامل کر لیا ہے۔ کل 90 وارڈوں کی ریزرویشن (درج فہرست ذات کی خواتین، خواتین، پسماندہ طبقے کی خواتین، درج فہرست ذات، غیر محفوظ) کے ساتھ فہرست بھی جاری کردی ہے۔ اب وارڈوں میں امیدوار ریزرویشن کے مطابق ہی اپنی قسمت آزما پائیں گے۔ کس وارڈ سے کون الیکشن لڑ سکے گا، اب واضح ہو چکا ہے۔
علی گڑھ کے موجودہ میئر محمد فرقان نے علیگڑھ میونسپل کارپوریشن میں بیس نئے وارڈوں کو شامل کرنے اور وارڈوں کی ریزرویشن فہرست جاری کئے جانے سے متعلق بتایا کہ اب علیگڑھ میونسپل کارپوریشن میں کل 90 وارڈوں میں ریزرویشن کے مطابق الیکشن ہوں گا اور ایک اچھا الیکشن ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میئر محمد فرقان نے بتایا کہ جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ علیگڑھ میئر کی سیٹ جنرل یا OBC ہی رہے گی خاتون کی نہیں ہوگی۔ نئے 20 وارڈ شامل ہونے سے ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ Aligarh Municipal Corporation