ریاست اترپردیش کے شہر علیگڑھ کے شہر مفتی محمد خالد حمید نے ایک بیان جاری کرکے کوروناوائرس کے سبب علی گڑھ کے تمام عوام سے جمعہ کی نماز سمیت بقیہ اوقات کی نمازوں کو بھی گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل ہے۔
شہر مفتی نے کہا کہ جمعہ کے بجائے گھر پر ہی ظہر کی نماز ادا کریں کیونکہ جمعہ صرف مسجد میں ہی پڑھا جاسکتا ہے شہر مفتی جناب محمد خالد حمید صاحب نے کہا کہ 'میرے پاس یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ یہ وائرس پھیل رہا ہے اور اس سے بے حد نقصانات کا اندیشہ ہے، اس لیے میں نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جو پانچ وقت کی نمازیں ہیں اس میں امام، مؤذن اور چند لوگوں کے علاوہ باقی تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔
علیگڑھ کے شہر مفتی نے عوام سے جمعہ سمیت تمام نمازوں کو گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کہا تھا کہ سنتیں گھر میں ادا کریں جماعت کے ساتھ فرض ادا کریں، لیکن اب نماز گھر پر ہی ادا کی جائے اسی میں بھلائی ہے۔
شہر مفتی محمد خالد حمید نے ایک بیان جاری کرکے کوروناوائرس کے سبب علی گڑھ کے تمام عوام سے جمعہ کی نماز سمیت بقیہ اوقات کی نمازوں کو بھی گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل ہے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے بجائے گھر پر ہی ظہر کی نماز ادا کریں کیونکہ جمعہ صرف مسجد میں ہی پڑھا جا سکتا ہے اس لیے اپنے گھروں میں ہی ظہر کی نماز ادا کریں یا یہ ہے کہ محلوں کی مساجد میں ایک ساتھ زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں۔
شہر مفتی خالد حمید نے مزید کہا کہ یہ سارے احتیاط کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہیں، تاکہ یہ اپنے پنجے نہ گڑھا سکے شہر مفتی خالد حمید نے مزید کہا کہ یہ سارے احتیاط کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہیں، تاکہ یہ اپنے پنجے نہ گڑھا سکے بہت بے چینی ہے لوگوں میں، اللہ سے دعا بھی ہے اور ساتھ ساتھ اس سے بچنے کے لیے تکبیریں ہیں وہ بھی پڑھتے رہیں۔