اردو

urdu

ETV Bharat / state

علیگڑھ: ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر 200 ہونے کا امکان - MBBS seats increased from 150 to 200

ایم بی بی ایس کی سیٹ 150 سے بڑھا کر 200 کرنے پر ڈاکٹر کی تعداد میں تو اضافہ ہوگا ہی، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بھی علاج کرنے میں آسانی ہوگی۔

علیگڑھ: ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر 200 ہوئی
علیگڑھ: ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر 200 ہوئی

By

Published : Sep 29, 2021, 5:34 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 5:54 PM IST

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی)، وزارت صحت و کنبہ بہبود، حکومت ہند نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 150 سے بڑھا کر 200 کرنے کی درخواست کو منظور کیا۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ انڈرگریجویٹ کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ کی بھی سٹیوں میں اضافہ ہو۔

علیگڑھ: ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر 200 ہوئی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج مغربی ریاست اتر پردیش کا ایک بڑا ہسپتال و کالج ہے جس میں موجودہ وقت میں 150 طلبہ کا ایم بی بی ایس میں ہر سال داخلہ ہوتا ہے۔

تقریبا 750 سینئر ریزیڈنٹ (ایس آر) اور جونیئر ریذیڈنٹ (جے آر) ہیں جو میڈیکل کالج میں مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ جہاں پر نہ صرف علیگڑھ بلکہ آس پاس کے گاؤں دیہات اور اضلاع سے تقریبا 3000 مریض روزانہ علاج کے لیے آتے ہیں۔

کورونا وبا کی دوسری لہر میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ملک میں آبادی کے مطابق ڈاکٹرس نہیں ہیں ڈاکٹروں کی کمی کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں میں سیٹوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایم بی بی ایس میں 150 طلبا و طالبات داخلہ لے کر ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کرتے تھے لیکن اب این ایم سی کے حکام کے معائنہ کے بعد ان کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ ایم بی بی ایس کی سیٹوں کو 150 سے بڑھا کر 200 کیا جا سکتا ہے۔ جس سے نہ صرف ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ دور دراز سے آنے والے غریب اور پریشان مریضوں کو علاج بھی جلد اور بآسانی ملےگا۔

امید کی جارہی ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے سیٹوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ این ایم سی کے حکام کے معائنہ کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا 'اب جبکہ کووڈ وبا نے صحت کے شعبہ میں اہل اور ہنر مند افراد کی مناسب تعداد ہونے کی ضرورت ایک بار پھر اجاگر کی ہے، یہ ضروری ہے کہ جے این ایم سی میں اور ملک کے دیگر میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں اضافہ ہو۔'

وائس چانسلر نے مذید کہا 'طلبا کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے ہمارے پاس ایک بڑھا ہوا انفراسٹرکچر، اساتزہ کی معقول تعداد اور ہسپتال کے مطلوبہ ڈھانچہ موجود ہے۔'

اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف نے بتایا کہ 'ہماری فیکلٹی کے ڈین نے ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایک پروپوزل حکومت کو بھیجا تھا جو حکومت نے تسلیم کر لیا ہے جس سے امید کی جارہی ہے این ایم سی کے حکام کے معائنہ کے بعد اگلی تعلیمی سال سے ایم بی بی ایس کی سیٹ 150 سے بڑھا کر 200 کر دی جائے گی۔

ایم بی بی ایس کی سیٹ 150 سے بڑھا کر 200 کرنے پر ڈاکٹر کی تعداد میں تو اضافہ ہوگا ہی، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بھی علاج کرنے میں آسانی ہوگی اور جو غریب گھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ ہیں جو ڈاکٹر تو بننا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس پرائیویٹ کالج میں ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو وہ بھی ڈاکٹر کی تعلیم کم خرچہ میں حاصل کر سکتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو میں گردے کے دو سنگین مریضوں کا کامیاب علاج

ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر عادل اظہار نے کہا کہ 'حکومت انڈر گریجویٹ (یو جی) کی سیٹوں میں تو اضافہ کر رہی ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ پوسٹ گریجویٹ(پی جی) کی سیٹوں میں بھی اضافہ کریں کیونکہ ڈاکٹروں کی بہت کمی ہے اور ہمارے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں روزانہ خاصی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔'

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج شعبہ میڈیسن کے پروفیسر مجاہد بیگ نے بتایا کہ 'ملک کے وزیراعظم جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بھی ایم بی بی ایس کی سیٹیں 150 سے بڑھا کر 200 کر رہے ہیں میں اس کا استقبال کرتا ہوں اور ہمارے میڈیکل کالج میں اتنا انفراسٹرکچر موجود ہے کہ وہ دو سو سے زیادہ ڈھائی سو بھی سیٹ بڈھا کر کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر کی تعداد میں اضافہ ہو گا تو اس سے کافی فائدہ ہو گا ویسے بھی ہمارے ملک کی آبادی کے مطابق ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے۔'

Last Updated : Sep 29, 2021, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details