علی گڑھ: ضروری اشیا کی خریداری کا وقت مقرر - fixed shop timing
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری سامان خریدنے کا وقت مقرر کیا۔
علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جنتا کرفیو کی اپیل کے بعد ریاست اترپردیس کی حکومت نے علی گڑھ سمیت ریاست کے دیگر 15 اضلاع کو 25 مارچ تک لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔
گزشتہ روز علیگڑھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود بھی کچھ جگہوں پر خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔ لوگوں کو ضروری سامان خریدتے ہوئے اور بازاروں میں گھومتے دیکھا گیا جس کے مدنظر علیگڑھ ڈی ایم نے آج سے ضروری سامان خریدنے کا وقت مقرر کر دیا ہے اور عوام کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی ہے۔