جے سی بی کی کھدائی کے دوران کثیر تعداد میں ہڈیاں برآمد ہوئیں۔
وارڈ نمبر 54 کے کونسلر مشرف حسین محضر اور مقامی لوگوں نے کھدائی کو رکوا کر تھانہ دہلی گیٹ میں تحریری شکایت دی اور مانگ کی جو قبرستان کے گیٹ اور چہاردیواری کو توڑ کر جے سی بی نے قبرستان میں موجود پرانی قبروں کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
علی گڑھ: قبرستان میں جے سی بی سےکھدائی پر ہنگامہ مشرف حسین محضر نے بتایاکہ اشوک اگروال پروجیکٹ مینیجر، یوپی جل نگم اور علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے کہنے پر قبرستان اور 100 سال پرانی قبروں کو نقصان پہنچایا گیا۔
قبرستان کی 8 فٹ چہار دیواری ہے اور جس میں ایک بڑا گیٹ بھی لگا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جی سی بی مشین نے چہاری دیواری کے ساتھ گیٹ کو بغیر کسی اطلاع کی مسمار کردی گئی ۔
مشرف کا کہنا ہے کہ جو کام انگریزوں نے نہیں کیا وہ یوگی اور مودی کی سرکار کر رہی ہے۔