اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU in UP Athletic Association اے ایم یو کے پروفیسر یوپی ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور نائب صدر منتخب - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

یوپی ایتھلیٹک ایسوسی ایشن میں اے ایم یو کے اساتذہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پروفیسر ضمیر اللہ خاں اترپردیش ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی ڈسپلینری کمیٹی کے چیئرمین اور شمشاد نثار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب کیے گئے ہیں۔

یوپی ایتھلیٹک ایسوسی ایشن، اے ایم یو اساتذہ چیئرمین اور نائب صدر منتخب
یوپی ایتھلیٹک ایسوسی ایشن، اے ایم یو اساتذہ چیئرمین اور نائب صدر منتخب

By

Published : Jun 21, 2023, 12:02 PM IST

علیگڑھ:ریاست اترپردیش ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل باڈی کی کانپور میں منعقدہ میٹنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے پروفیسر ضمیر اللہ خاں کو آئندہ پانچ برسوں کے لیے اترپردیش ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی ڈسپلینری کمیٹی کا چیئرمین اور اے ایم یو اے بی کے اسکول گرلز کے اسپورٹس ٹیچر شمشاد نثار اعظمی کو ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اترپردیش ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن میں پہلی بار اے ایم یو سے دو لوگوں کو بڑی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
اے ایم یو میں اسکول ایجوکیشن کے ڈائرکٹر پروفیسر اسفر علی خاں نے اس حصولیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمشاد نثار کو جو ذمہ داری ملی ہے، اس سے اسکول کے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ وزارت کھیل، حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کا فائدہ بھی ملے گا۔

ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین نے کہا کہ یونیورسٹی سے وابستہ لوگوں کو مذکورہ عہدے ملنے سے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی جوہر دکھانے کے مواقع میں یقیناً اضافہ ہوگا۔ اے ایم یو اے بی کے اسکول گرلز کی پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ اور وائس پرنسپل صبا حسن نے کہا کہ ”ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے اسکول کے ٹیچر کو ملک کے سب سے بڑی ریاست کی اسپورٹس ایسوسی ایشن میں ایک بڑی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details