علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلے۔
علیگڑھ میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ گزشتہ شب ضلع میں 15 روز نوزائیدہ بچے سمیت 32 مزید لوگوں میں کورونا کی رپورٹ مثبت آئی۔
علی گڑھ:15روز نوزائیدہ بچے سمیت کورونا کے 32 نئے معاملے درج - علی گڑھ میں 15 روز نوزائیدہ کورونا مثبت
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 15 روز نوزائیدہ بچے سمیت مزید 32 لوگوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد سے ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد پہنچ کر 1225 ہوگئی ہے، جس میں 26 اموات ہوچکی ہے اور تقریبا 72 فیصد متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔
علی گڑھ:15روز نوزائیدہ بچے سمیت کورونا کے 32 نئے معاملے درج
مزید پڑھیں:ایشوریہ، بیٹی ارادھیا دونوں کی کورونا رپورٹ منفی
لوگوں نے احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہے جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انلاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔
ضلع علی گڑھ میں آج صبح 11 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1225 ہوگئی ہے۔جس میں 26 اموات ہو چکی ہیں۔