محمد علی جوہر تین سال تک صدر شعبہ کے عہدے پر فائز رہیں گے.
پروفیسر محمد علی جوہر شعبہ اردو کے نئے صدر مقرر پروفیسر محمد علی جوہر گزشتہ 34 برسوں سے شعبہ اردو میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے علاوہ انہوں نے پوسٹ ایم اے ڈپلومہ اردو ٹرانسلیشن اور لسانیات میں بھی ڈپلومہ کی سند حاصل کی ہے۔ اپنی علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وہ یونیورسٹی کے انتظامی امور سے بھی وابستہ رہے ہیں اور اس وقت وہ محسن الملک ہال کی پرووسٹ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ پروفیسر جوہر کی چھ کتابیں اور پچیس مقالات و مضامین شائع ہوچکے ہیں اور انہوں نے متعدد قومی و بین الاقوانی سمیناروں میں بھی مقالے پیش کیے ہیں اور متعدد سمیناروں کی صدارت بھی کی ہے۔