کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے ایک خاص واٹس ایپ سروس شروع کی ہے جس سے صارفین گھر بیٹھے ضروری سامان اور دوائیاں آرڈر کرکے حاصل کرسکتے۔
ضلع علی گڑھ میں ضروری سامان سبزیاں کی خریداری کا وقت صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک مقرر ہے۔ علی گڑھ کے خاص بازاروں میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ مقرر وقت میں خاصی تعداد میں عوام خرید و فروخت میں مصروف رہتیہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سوشل ڈسٹنس کا خیال عوام کو نہیں رہتا۔
جس کے مدنظر علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے ایک خاص واٹس ایپ سروس شروع کی ہے جس سے ضروری سامان اور دوائیاں گھر بیٹھ کے آرڈر کی جاسکتی ہیں۔
سٹی کمشنر ستیہ پرکاش پٹیل نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن میں علی گڑھ اسمارٹ سٹی کے تحت ہر روز شہریوں کے لیے جدید کوششیں کر رہا ہے۔