لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھلنے کے بعد شرابیوں کی عجیب و غریب حرکتیں سامنے آرہی ہیں. ایسا ہی کچھ نظارہ آج بنارس کے چوکاگھاٹ علاقے میں دیکھنے کو ملا۔
دراصل ریاست اتر پردیش کے بنارس کے چوکاگھاٹ علاقے میں ایک 45 برس کا شخص شراب کے نشہ میں موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔
مقامی لوگوں کی ہرممکن کوششوں کے باوجود شرابی موبائل ٹاور سے نیچے نہیں اترا تو فائر بریگیڈ حکام کو اس معاملے کی اطلاع دی گئی جس کے فائر بریگیڈ کی کوششوں کے بعد اسے نیچے اتارا گیا.