کورونا کا پھیلاؤ اب شہروں سے دور گاؤں دیہات تک پہنچ چکا ہے، جس سے لوگوں میں خوف ہے۔ نزلہ، بخار، زکام ہونے پر بھی لوگ دہشت میں آرہے ہیں کہ انہیں کورونا تو نہیں ہوا۔
ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ میں موجود 'الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن' نے گاؤں میں بھی دوا کٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔
دراصل اتر پردیش میں 29 اپریل کو پنچایت انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ہوئی اور دو مئی کو نتائج کا اعلان ہوا۔ اس دوران گاؤں دیہات میں کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوئی، جس کے نتائج اب گاؤں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران 'الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن' کے قومی صدر عمران حسن صدیقی نے کہا کہ کورونا کا خطرہ اب شہروں سے گاؤں تک پہنچ گیا ہے۔ وہاں پر نزلہ، بخار،کھانسی ہونے پر لوگ مزید پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں یہ کورونا وائرس تو نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ضلع سطح پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔