کورونا وائرس کے بڑھتے قدم سے دنیا خوفزدہ ہے۔ بھارت میں بھی اس وائرس کی زد میں آنے سے کئی لوگوں کی اموات ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب ملک میں 21 دنوں کے لیے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے چلتے کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ ایسے میں ان کے سامنے کھانے پینے کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔
اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ کے الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر مولانا محمد عمران صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم نے سبھی مساجد کے اماموں سے کہہ دیا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی امداد کریں اور کسی کو بھوکا نہیں سونے دیں۔ اس کے لیے ہم لگاتار کھانے پینے کا سامان فراہم کروا رہے ہیں۔
محمد عمران نے میں بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بھوکے کو کھانا کھلانا بڑا صدقہ ہے اور صدقہ جان و مال کی حفاظت کرتا ہے۔ ایک طرف جہاں کچھ تنظیمیں کھانے پینے کی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہیں ہیں، وہیں یونانی میڈیکل کالج پولیس اور ڈاکٹرز کو دوائی تقسیم کروا رہی ہے تاکہ اس وباء سے محفوظ رہا جا سکے۔