اردو

urdu

ETV Bharat / state

دایاں ہاتھ کھونے والے اخلاق سلمانی کو انصاف کا انتظار - ekram salmani

ہریانہ میں کچھ شرپسند عناصر نے ایک نوجوان پر حملہ کرکے شدید طو رپر زخمی کردیا اور اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیا۔ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، اہل خانہ میں ناراضگی ہے۔

Akhlaq Salmani, who lost his right hand, is waiting for justice
دایاں ہاتھ کھونے والے اخلاق سلمانی کو انصاف کا انتظار

By

Published : Sep 13, 2020, 8:38 PM IST

Updated : Sep 13, 2020, 8:46 PM IST

ریاست ہریانہ کے پانی پت میں کام کی تلاش میں گئے ایک نوجوان پر کچھ نامعلوم شرپسندوں نے جان لیوا حملہ کرکے اسے شدید طورپر زخمی کردیا، اتنا ہی نہیں بلکہ متاثرہ نوجوان کا ایک ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان اپنے ساتھ کٹا ہوا ہاتھ لے گئے اور نوجوان کو مردہ سمجھ کر ریلوے لائن کے قریب پھینک دیا۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے اتنے بڑے واقعہ کے باوجود پانی پت پولیس اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

دایاں ہاتھ کھونے والے اخلاق سلمانی کو انصاف کا انتظار

سہارنپور سے 20کلو میٹر دور قصبہ نانوتہ کے باشندہ اخلاق سلمانی کے ساتھ ہریانہ کے پانی پت میں درندوں نے جو انسانیت سوز سلوک کیا وہ نہایت شرمناک ہے۔

آل انڈیا جماعت سلمانی برادری کے سکریٹری اور اخلاق کے بھائی اکرام سلمانی نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی شہر میں سیلون کی دکان کرتے تھے۔ دونوں بھائی لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہوگئے۔ اکرام نے بتایا کہ تقریباً دو ہفتے قبل چھوٹا بھائی 23 سالہ اخلاق کام کی تلاش میں پانی پت (ہریانہ) گیا تھا۔ وہ پانی پت کے کشن پور علاقے کے چوکی پارک میں بیٹھا تھا۔

اکرام نے بتایا کہ اس دوران پارک میں آئے دو نوجوانوں سے اس کے بھائی کی کچھ کہاسنی ہوگئی، بتایا کہ اس وقت تک یہ نوجوان وہاں سے چلے گئے لیکن کچھ دیر بعد دونوں نوجوان مزید نوجوانوں اور ایک خاتون کے ساتھ وہاں پہنچے اور انہوں نے اس کے بھائی کو یرغمال بنا کر اس کو زبردست زد و کوب کیا اور دھاردار ہتھیاروں سے اس کا آدھا دایاں ہاتھ کاٹ دیا۔ صرف اس لیے کہ اس کے ہاتھ پر 786 لکھا تھا۔ شرپسندوں نے اخلاق کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کردیں، اس کے جسم کے ہر حصہ پر چوٹ کے شدید نشانات موجود ہیں۔

دایاں ہاتھ کھونے والے اخلاق سلمانی کو انصاف کا انتظار

اکرام نے بتایا کہ ہوش میں آنے پر اخلاق نے راہگیر کی مدد سے کسی طرح انھیں فون کیا اور واقعہ سے آگاہ کیا۔ اکرام نے اپنے تعلق والوں سے فون کرکے بھائی کو ہسپتال میں داخل کرایا اور کنبہ کے افراد کے ساتھ موقع پر پہنچا۔

اکرام نے الزام لگایا کہ اس نے پانی پت کے تھانے میں شکایت کی، لیکن کوئی سماعت نہیں ہوئی۔ اکرام نے بتایا کہ پہلے اخلاق کو روہتک (ہریانہ) کے ایک ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا تھا مگر حالت میں سدھار نہ ہونے کی وجہ سے اسے چنڈی گڑھ پی جی آئی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اکرام نے بتایا کہ مقدمہ تو قائم کرلیا گیا ہے مگر ملزمان پر ابھی تک کوئی کارروائی پولیس کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

اکرام سلمانی نے ہریانہ حکومت، مرکزی حکومت، ڈی جی پی ہریانہ اور پولیس سے مانگ کی ہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Last Updated : Sep 13, 2020, 8:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details