میرٹھ کے موانہ قصبے میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے منعقد کی جا رہی ریلی میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو ریلی کو خطاب کریں گے۔ ساتھ ہی شہید دھن سنگھ کوتوال کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی اس موقع پر کی جائیگی'۔
یوم شہدا کے موقع پر میرٹھ میں اکھلیش یادو کی ریلی - سماجوادی پارٹی کے صدر
میرٹھ میں یوم شہدا کے موقع پر سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو 'شہدا ریلی' کے عنوان سے ایک ریلی کو خطاب کریں گے، اسی ضمن میں سماجوادی پارٹی کارکنان نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
یوم شہید کے موقع پر میرٹھ میں اکھلیش یادو کی ریلی
اس موقع پر پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ' کل ہونے والی ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچیں گے۔جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے بھی احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں'۔
اب دیکھنا ہوگا سماجوادی پارٹی کی یہ شہید ریلی پارٹی کے لئے کتنا مفید ثابت ہو تی ہے۔