اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور:25 فروری کو اکھیلیش یادو کا جونپور دورہ - Former Chief Minister Akhilesh Yadav

سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کل جونپور کے لئے روانہ ہوں گے جہاں متعدد لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

جونپور: اکھیلیش یادو کا 25 فروری کو جونپور دورہ
جونپور: اکھیلیش یادو کا 25 فروری کو جونپور دورہ

By

Published : Feb 24, 2021, 7:39 PM IST

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کل جونپور کے جمال پور رکن اسمبلی کے گھر تعزیت پیش کرنے جائیں گے۔

اکھیلیش یادو کا قافلہ کل 20 :11 بجے بابت پور ائیرپورٹ سے کار کے ذریعہ روانہ ہوکر دوپہر 45 :12 بجے ضلع جونپور کے جمال پور میں سابق رکنِ اسمبلی مرحوم جوالا پرساد یادو کے گھر پہنچیں گے اور تعزیت پیش کریں گے۔

اس کے بعد دوپہر 1:15 بجے ان کا قافلہ موضع چک مرزا پور پہنچے گاجہاں وہ گزشتہ دنوں پولیس حراست میں مرنے والے شخص کے گھر والوں سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:

مرادآباد: حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

دوپہر2:15 بجے پھر اپنے قافلے ساتھ شہر کے محلہ میر مست میں سابق رکنِ اسمبلی صدر مرحوم حاجی افضال احمد کے گھر خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لئے جائیں گے۔

اکھیلیش یادو رات میں جونپور میں ہی قیام کریں گے پھر 26 فروری کو صبح 11 بجے سائی گارڈن محلہ صبری تھانہ کٹرا ضلع مرزا پور کے لئے روانہ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details