اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکھیلیش یادو نے مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کی

ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو نے بابائے قوم کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔

اکھیلیش یادو نے مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کی

By

Published : Oct 2, 2019, 1:26 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:11 PM IST


اکھیلیش یادو نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی کرکے انہیں یاد کیا۔

وہیں آج مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی سمیت دیگر قومی رہنماؤں نے راج گھاٹ جاکر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اکھیلیش یادو نے مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کی

واضح رہے کہ آج بابائے قوم کی 150ویں یوم پیدائش ہے اور بھارت آج مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش منارہا ہے۔ موہن داس کرم چند گاندھی آج ہی کے دن دو اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیداہوئے تھے۔
مہاتما گاندھی نے ملک کو انگریزوں سے آزادی کے لیے ستیہ گرہ اور عدم تشدد کو اپنا ہتھیار بنایا۔ عدم تشدد بھارت کی آزادی کی وجہ بنی اور ساری دنیا کے لیے حقوق انسانی اور آزادی کی تحریک کے لیے روح رواں ثابت ہوئی۔

بھارت میں انھیں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو کہا جاتا ہے۔ انہیں ملک کے لیے کی گئی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں بھارتی قوم محبت سے بابائے قوم کہتی ہے۔ گاندھی کے یوم پیدائش پر ملک میں قومی تعطیل رہتی ہے ا ور دنیا بھر میں یوم عدم تشدد کی طور پر اس دن کو منایا جاتا ہے۔ مہاتما گاندھی کو 30 جنوری، 1948ء کو دائیں بازو کے شدت پسند ناتھو رام گوڈسے نامی شخص نے قتل کر دیا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details